Friday January 24, 2025

بھارت سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے

بھارت سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش پاکستانی ادارے حرکت میں آگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت دشمنی میں بھی عجیب دوغلا پن دکھا رہا ہے۔پہلے مصنوعی غصہ دکھاتے ہوئے پاکستان کو اپنی اشیا بھیجنے سے انکار کر دیتا ہےاور جب وہی چیزیں گل سڑکر کتوں اور دوسرے جانوروں کے سامنے پھینکنے کے بھی لائق نہیں رہتیں تو انھیں پاکستان بھیجنے کی اوچھی اور بھونڈی کوششیں کرنے لگتا ہے ۔ بھارتی ٹماٹر کا بھی کچھ ایسا ہی حال ہوا۔ محکمہ کسٹمز کے انسداد سمگلنگ

سیل نے بھارت سے سمگل کیے جانے والے ٹماٹروں کا ٹرک پکڑ لیا۔ بھارت سے بڑی مقدار میں ٹماٹر اور پھل پاکستان سمگل کیے جا رہے تھے جسے کسٹم حکام کے سیل نے پکڑ ا۔ تفصیلات کے مطابق پکڑے جانے والے سامان کی قیمت لاکھوں میں ہے۔ اسکے علاوہ برہان کے پاس سے انسدادِ سمگلنگ سیل نے بھارتی ادویات سے بھرا ٹرک بھی پکڑلیا اور ادویات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

FOLLOW US