آسٹریلیا کے بلے بازاب بلٹ پروف جیکٹ پہن کر بیٹنگ کریں پاکستان سیریز میں کون سے تیز ترین بائولر کو کھلانے والا ہے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولر محمد حسنین اپنی تیز رفتار بائولنگ سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ انھیں اگلے ماہ ہونے والے پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کےلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ حسنین کو شعیب اختر کے جیسابرق رفتار بائولر قرار دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو شعیب اختر کے بعد ایک اور اسپیڈ اسٹار مل گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے
سیزن 4 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین نے اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا ہے۔محمد حسنین پی ایس ایل 4 کی سب سے تیز ترین گیند کروانے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ اسی باعث اب انہیں آسٹریلیا کیخلاف ایک روزہ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ،شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔









