بیرون ملک کتنی جائیداد ہے، پرویز مشرف نے خود ہی بتا دیا
لاہور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف زرداری کے ساتھ موازنے کو بے عزتی سمجھتا ہوں، نوازشریف پر چوری، کرپشن، بدعنوانی، اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ کے چارجز ہیں،میں نے پاکستان چھوڑا توایک دھیلے کی پراپرٹی بیرون ملک نہیں تھی، یہ کہنا کہ نوازشریف جیل میں ہے اور پرویز مشرف کیوں باہر ہے؟یہ بات پڑھا لکھا انسان نہیں ان کے سپورٹرزکرتے ہیں۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دفاع کیلئے پوری قوم متحد کھڑی ہے۔ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ہندو اور یہودی لابی بہت مضبوط ہے۔مئوقف بالکل واضح ہونا چاہیے اسرائیل اور ہمارے اختلافات فلسطین کے معاملے پر ہیں، اسرائیل پہلے مسئلہ فلسطین کو حل کرے،اس طرح ایسے مہاجر جو اپنے ملک کو چھوڑ کرشمالی ممالک میں چلے گئے ہیں، ان کو بھی واپس لائے۔ اسرائیل کو مسلمانوں کو تسلیم کرنا بڑا مشکل ہے۔ اس لیے ہمیں ہر جگہ ان کیخلاف بولنے کی بجائے اپنے مطالبات کو سامنے رکھنا چاہیے۔لیکن ہم اسرائیل کے خلاف خواہ مخواہ اکھڑ پن کا مظاہرہ کرتے ہیں جس سے یہودی اور ہندولابی آپس میں مل جاتے ہیں۔پرویز مشرف نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن حکومت کا بہت اچھا فیصلہ ہے۔اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ نوازشریف جیل میں ہے اور پرویز مشرف کیوں باہر ہے؟ایک پڑھا لکھا انسان سمجھ سکتا ہے کہ اگر کسی پر چوری، کرپشن، بدعنوانی ،اسمبلی اور سپریم کورٹ میں جھوٹ کے چارجز ہوں،پہلے تووہ اپنے آپ کو کلیئر کریں،بعد میں میری بات کریں۔ اپنے سوال کا جواب دو، بعد میں وہ میرے سوال کا جواب بھی لے لیں گے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میں اپنی بیعزتی سمجھتاہوں کہ کوئی میرا نوازشریف کے ساتھ موازنہ کرے،میرے پاس ایک دھیلہ پیسا باہر بینک میں نہیں تھا۔
جب پاکستان چھوڑا تو میری بیرون ملک کوئی ایک اینٹ برابرجائیداد نہیں تھی۔مجھے انصاف نہیں ملے گا تومیرے پاس باہر بیٹھے رہنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔نوازشریف کا میرے ساتھ موازنہ وہ کرتے ہیں جو نوازشریف کے سپورٹرز ہیں، میں نوازشریف کے ساتھ موازنے کومسترد کرتا ہوں۔ میرا نوازشریف یا زرداری سے موازنہ کرنا مناسب نہیں۔