Monday January 20, 2025

ایف بی آر کو ٹھیک نہ کر سکےتو نیا ایف بی آر بنادیں گے۔عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

ایف بی آر کو ٹھیک نہ کر سکےتو نیا ایف بی آر بنادیں گے۔عمران خان نے واضح اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےے کہ ایف بی آر کو ٹھیک نہ کر سکےتو نیا ایف بی آر بنادیں گے،ایف بی آر میں اصلاحات تک ہم ٹیکس اکٹھے نہیں کرسکتے،اداروں میں اصلاحات لارہےہیں، مزید وقت بھی لگے گا۔آل پاکستان ایوان ہائے صنعت و تجارت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اداروں کو ٹھیک کرنے میں مسائل آ

رہے ہیں۔پالیسیاں بنانے اور غلطیاں سدھارنے میں وقت لگتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو بزنس فرینڈلی ادارہ بنانا ہےجب تک ایف بی آر کو ٹھیک نہیں کریں گےٹیکس نیٹ نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ قرضوں کی قسطیں واپس کرنی ہے ہمارے لیے مشکل وقت ہے،ٹیکس کا ایک ایک پیسا عوام پر خرچ کروں گا،کرپشن پر قابو پارہےہیں، اداروں کو مضبوط کررہےہیں ،لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم آزاد ہی نہیں ہوگی، غلام ہی رہےگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں بہت سے سرمایہ کار آرہےہیں، آنیوالے دنوں میں مزید سرمایہ کاربھی آئینگے، عمران خانملک میں سرمایہ کاروں کو لانے کی کوشش کررہےہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو اوپر لانے کی پوری کوشش کریگی،تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں،دس سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ٹریلین تک چلا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقابلے کےشروع میں کسی کو پتا نہیں ہوتا کس راستے پر جائے گا، قوم میں جذبہ اور نظریہ آجائے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا،قوم پر اعتماد ہے، جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ جدوجہد کا ایک ہی مقصد تھاکہ لوگوں کو غربت

سےکیسےنکالناہے،جب تک یہ احساس نہیں آئیگا عام آدمی کی زندگی کیسے بہتر کر سکتے ہیں ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ان کا کہناتھا کہ بانی پاکستان نے کہا تھا انسان کو کبھی تکبر نہیں کرنا چاہیے،پاکستان فلاحی ریاست بنےگا،حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے مقاصد میں غریبوں کیلیے اسپتال بنانا ہےبزنس کمیونٹی کےمیری ٹیم بننے تک میں مقاصد حاصل نہیں کرسکتا ، عمران خانجب تک بزنس کمیونٹی میری ٹیم نہ بنے اس وقت تک اپنے وژن کے مطابق آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش ہوتی ہے، کامیابی اور عزت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

FOLLOW US