Thursday November 6, 2025

کراچی کے تماشائی کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

کراچی کے تماشائی کس ٹیم کو سپورٹ کریں گے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان نے چونکا دینے والا بیان دے ڈالا

لاہور(آئی این پی )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل فور کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم ہیں جن کو ایونٹ کے اختتامی 8 میچز کراچی منتقل ہونے کے باعث اس بات کی زیادہ توقع ہے کیونکہ انہیں مقامی شائقین کی بھرپور سپورٹ حاصل ہو گی۔ دبئی میں گفتگو کے دوران سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ انہیں کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں بھرپور

انداز سے شائقین کی حمایت حاصل ہو گی کیونکہ ان سمیت ٹیم میں کراچی کے بہت سے کھلاڑی موجود ہیں اور ان کی ٹیم اس بار ٹائٹل جیت لے گی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کراچی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں پہنچ کر سٹیڈیم کو بھر دیں تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں میچ ہونے کی صورت میں گھر والوں کا بہت زیادہ دبا ہوتا ہے کہ انہیں گرانڈ میں جا کر کھیل دیکھنا ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ گھر والے اگر ان کا میچ نہیں دیکھیں تو پھر کس کا دیکھیں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے بتایا کہ گزشتہ برس کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹونٹی میچز کیلئے انہوں نے ٹیم منیجر طلعت علی سے درخواست کی تھی کہ انہیں زیادہ ٹکٹس دیئے جائیں کیونکہ خاندان کا ہر شخص میچ دیکھنا چاہتا ہے۔