لاہور سینئرتجزیہ کارعارف نظامی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچے ان کے تیسرے نکاح کوقبول نہیں کررہے،مجھے عمران خان کی شادی پرکوئی حیرانی نہیں ہوئی،عمران خان نے پہلے کہا بشریٰ بی بی پردے میں رہتی ہیں میں نے شکل بھی نہیں دیکھی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے بچے ان کے تیسرے نکاح کوقبول نہیں
کررہے۔مجھے عمران خان کی شادی پرکوئی حیرانی نہیں ہوئی بلکہ پھر یہ ایک بارڈرامہ رچایا گیا ہے۔جو پچھلی بار ڈرامہ کیاگیاتھا۔عمران خان نے پہلے کہا کہ بشریٰ بی بی پردے میں رہتی ہیں میں نے ان کی شکل بھی نہیں دیکھی۔موجودہ حالات میں اس شادی کودیکھا جائے توالیکشن کی آمد آمد ہے ۔جبکہ ان کے بچے بھی اس شادی کوقبول نہیں کررہے ہیں۔شایدشادی کوسامنے لانے میں اسی وجہ سے تاخیر کی گئی۔عارف نظامی نے کہاکہ عمران خان نے جب دوسری شادی کی تواس وقت بھی نکاح مفتی سعید نے پڑھایا اور گواہان بھی تھے۔اس کوچھپایا گیا پھر اسی مفتی سعید نے دوبارہ نکاح پڑھایا ۔انہوں نے کہاکہ مجھے اس ڈرامے پرکوئی حیرانگی نہیں ہوئی۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :