’’ میں ان وزراء کے ساتھ کام نہیں کر سکتا چاہے میری حکومت ہی کیوں نہ ختم ہو جائے‘‘ وزیر اعظم کے صبر کا پیمانہ لبریز، اچانک ایسے وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی
” لاہور (نیوز ڈیسک) معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو کہہ دیا گیا ہے کہ آپ کے یہ یہ وزیر مجھے نہیں چاہئیے۔کیونکہ یہ وزراء شہباز شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رشوت لے رہے ہیں اور لوٹ مار کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے یہ وزراء نہیں چاہئیے، چاہے میری حکومت ہی کیوں نہ ختم ہو
جائے۔چوہدری غلام حسین نے مزید بتایا کہ ان وزراء کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے جن کے نام میں بہت جلد دوں گا۔وزیراعظم عمران خان پر وزراء پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ حکومت نے ہندو کمیونٹی کے بارے میں نازیبا ریمارکس پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا ہے۔ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے ایک تقریب میں ہندئوں کے خلاف انتہائی نا زیبا ریمارکس دئیے گئے تھے اور میڈیا کی نشاندہی پر وزیر اعظم عمران خان نے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔فیاض الحسن چوہان کے ریمارکس پر وفاقی اور صوبائی کابینہ ، پارٹی کے اقلیتی اراکین اسمبلی،رہنمائوں اور اپوزیشن کی جانب سے بھی شدید تنقید کی گئی جبکہ فیاض الحسن چوہان سے وزارت واپس لینے اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کے لئے قرارداد یں بھی قومی اور پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئیں۔وزیراعظم عمران خان ہر وزیر کی کارگردگی پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ناقص کارگردگی پر کچھ وزراء کو
عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جن کے نام بہت جلد منظر عام پر ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ناقص کارکردگی پر کوئی سمجوتہ نہیں کریں گے جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا اور اب عمران خان نے بہت سے وزراء کو گھر بھیجنے کو فیصلہ کر لیا ہے۔