Wednesday November 27, 2024

بھارت نے پاکستان کا فوجی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

بھارت نے پاکستان کا فوجی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی فوج نے پاکستان کا غلطی سے سرحد پار کرنے والا ایک فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دوسری جانب دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ اس واقعے سے اسلام آباد اور نئی دہلی میں کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنے

ذرائع کی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ راجھستان میں پاکستان اور بھارت کی سرحد کے قریب بیکانیر کے مقام پر ایک پاکستانی ڈرون طیارہ مار گرایا گیا۔ پاکستانی ڈورن گرانے کے لیے بھارت نے ‘سوخوی 30’ طیارے کا استعمال کیا جس نے فضا سے زمین پر مارنے والے میزائل سے ڈورن کو نشانہ بنایا۔خبر رساں ادارے ‘پریس ٹریسٹ آف انڈیا’ کیمطابق پاکستان کی طرف ڈرون طیارہ بھیجنے کی چھ دنوں میں یہ دوسری کوشش ہے۔ قبل ازیں بھارت نے 27 فروری کوپاکستان کا ایک ڈرون طیارہ اپنی حدود داخل ہونے کے بعد مار گرانے کادعوی کیا تھا۔ تازہ واقعے کے بارے میں دونوں طرف سے سرکاری سطح پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

FOLLOW US