Wednesday November 27, 2024

بھارت سے پاکستان میں ٹما ٹر و ں سمیت ہر چیز پر پابندی۔۔۔ سوائے ایک چیز کے! خطر ناک کشیدگی کے با و جو د بھی درآمد مسلسل جاری، بڑی خبر آگئی

بھارت سے پاکستان میں ٹما ٹر و ں سمیت ہر چیز پر پابندی۔۔۔ سوائے ایک چیز کے! خطر ناک کشیدگی کے با و جو د بھی درآمد مسلسل جاری، بڑی خبر آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی جانب سے پاکستانی درآمدات پر 200فیصد ڈیوٹی کے نفاذ کے باعث پاکستان سے بھارت کو ہونے والی برآمدات مکمل طور پر معطل ہونے کے باوجود بھارت سے بڑے پیمانے پر واہگہ لاہور کے ذریعے سوتی دھاگے اور سی پورٹ کراچی کے ذریعے روئی کی درآمد مسلسل جاری۔اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کے

رجحان میں اضافے کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ کی ذخائر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے پاکستان سے آنے والی تمام اشیاء پرکم از کم درآمدی ڈیوٹی200فیصد عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان سے بھارت کو گارمنٹس سمیت تمام برآمدات مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہیں لیکن اسکے باوجود بھارت سے صرف ایک فیصد ڈیوٹی پر روئی اور 18فیصد ڈیوٹیز پر واہگہ کے راستے سوتی دھاگے اور کراچی بندرگاہ کے ذریعے روئی کی درآمد مسلسل جاری ہے جس سے اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان غالب آ رہا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ بھارت سے آنے والی تمام اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ بھارت سے روئی اور سوتی دھاگے کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کی جائے تاکہ ملکی کاٹن انڈسٹری کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی لائی جا سکے۔

FOLLOW US