Friday January 24, 2025

بڑے شہروں میں بھارتی دہشتگردی کے خدشات

بڑے شہروں میں بھارتی دہشتگردی کے خدشات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو جنگ مسلط کرکے تباہ کاری کا نشانہ بنانے کی کوشش میں ناکامی پر بھارت اب دہشتگردی کا سہارا لینے لگا ہے اور پاکستان کے بڑے شہروںمیں دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومت کے درمیان اس وقت براہِ راست

کوئی رابطہ نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود پاکستان اور بھارت کی سیکیورٹی ایجنسیز کے درمیان رابطہ برقرار ہے اور یہ رابطہ 27 اور 28 فروری کی رات کو بھی ہوا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہیں اعلیٰ حکومتی ذمہ دار نے بتایا کہ بھارت نے راجستھان کے ائیربیس سے پاکستان میں 6،7 جگہ پر میزائل حملے کا منصوبہ بنایا تھا، پاکستان کو اس منصوبے کا پتا چل گیا تھا کہ اس منصوبے میں اسرائیل بھارت کی مدد کررہا ہے اور یہ ان دونوں کا مشترکہ منصوبہ تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کو اس حملے کا قبل از وقت پتا چلا جس پر ایجنسیز نے بھارتی ایجنسیز کو خبردار کیا کہ ہمیں ا?پ کے منصوبے کا پتا چل گیا ہے اس لیے اگر ا?پ حملہ کریں گے تو ہم بھی تیار بیٹھے ہیں، ا?پ کے حملے کی جو شدت ہوگی تو ہمارا حملہ اس سے تین گنا زیادہ ہوگا۔

FOLLOW US