Friday January 24, 2025

پی ایس ایل کھیلتے ہو ئے فخر زمان کو بڑی خو شخبری سنا دی گئی ، ٹیم کا کپتا ن بنا دیا گیا

پی ایس ایل کھیلتے ہو ئے فخر زمان کو بڑی خو شخبری سنا دی گئی ، ٹیم کا کپتا ن بنا دیا گیا

دبئی (نیو زڈیسک) فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے ، انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف جیت میں لاہور قلندرز کی قیادت کی تھی۔بائیں ہاتھ کے بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کی جگہ لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے جو پوری پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، اے بی ڈیویلیئرز

پاکستان میں شیڈول 2میچز اور متحدہ عرب امارات میں ایک میچ کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے ۔پی ایس ایل کے درمیان میں کپتان کی اس تبدیلی نے شائقین کرکٹ کو خوفزدہ کردیا ہے جنہوں نے اب اس خدشے کا اظہار کرنا شروع کردیا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد شاید اے بی ڈیویلیئرز پاکستان میچزکھیلنے نہ آئیںتاہم اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ انتہائی شاندار ہے،وہ کرکٹ کے حوالے سے شاندار عوام ہے اوردرخشاں روایت ہے،میں محسوس کرتا ہوں کہ پاکستانی عوام اپنے گراؤنڈز پر کرکٹ دیکھنے کی مستحق ہیں ،اگر میں کسی بھی حوالے سے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی میں مدد کرسکوں تو خوشی سے کروں گا ۔لاہور قلندر ز اپنے دو میچز قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کھیلیں گے اورکوالیفائی کرنے کی صورت میں اسے فائنل سمیت مزید تین میچز کھیلنے کو مل سکتے ہیں ،سوال یہ ہے کہ اگر لاہور قلندرز پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیتا ہے تو اے بی ڈیویلیئرزکس طرح یہ میچز کھیلیں گے؟

FOLLOW US