Friday January 24, 2025

بڑی جنگ شروع ہوتے ہوتے کیسے ختم ہوگئی؟ پاک بھارت کشیدگی کے دوران وہ لمحہ جب پاکستان نے دنیا کو اچانک پیغام دیا کہ میزائل کے بدلے میزائل چلے گا،سنسنی خیز انکشافات

بڑی جنگ شروع ہوتے ہوتے کیسے ختم ہوگئی؟ پاک بھارت کشیدگی کے دوران وہ لمحہ جب پاکستان نے دنیا کو اچانک پیغام دیا کہ میزائل کے بدلے میزائل چلے گا،سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(این این آئی) بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت میں خالی جگہوں پر 6 بم گرائے۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بھارتی طیارے آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول

کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 سے 5 ایروناٹیکل مائلز پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے پاس خالی جگہوں پر 6 بم گرائے، جس پر بھارتی فوج کے افسر سمجھے کہ پاکستان نے حملہ کردیا۔پاکستان کے بم گرانے کے بعد بھارتی طیارے دوبارہ پاکستان کی طرف آئے تو پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے بھارت کے دو جہازوں مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا، بھارتی طیارہ مگ 21 پاکستان میں جبکہ ایس یو 30 دوسری جانب گرا۔بھارت کی جانب سے پاکستان پر براہموس میزائل استعمال کرنے کی اطلاع ملی جس پر پاکستان نے دنیا کو بتا دیا کہ میزائل کے بدلے میزائل چلے گا، بھارت نے انٹرنیشنل بارڈر کراس کیا تو لڑائی کے لئے تیار ہیں، ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو جواب دیاجائے گا۔ بھارتی جارحیت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق بھارتی طیاروں نے 4 بم گرائے اور جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت میں خالی جگہوں پر 6 بم گرائے۔

FOLLOW US