Friday January 24, 2025

پاکستان تحریک انصاف بہت بڑے جھٹکے سے لر ز اٹھی صوبائی صدر نے پارٹی چھوڑ کر استعفیٰ عمران خان کو بھیج دیا

پاکستان تحریک انصاف بہت بڑے جھٹکے سے لر ز اٹھی صوبائی صدر نے پارٹی چھوڑ کر استعفیٰ عمران خان کو بھیج دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کو کئی ہزار واٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے ۔ سندھ صوبائی صدر نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ عمران خان کو بھجوا دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو پی ٹی آئی سے مستعفی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ امیر بخش بھٹو نے تحریک انصاف سندھ کے صدر ہونے کے

علاوہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر بھی تھے۔ میربخش بھٹونے استعفیٰ پارٹی سربراہ عمران خان کوبھیج دیا ہے۔ ممتازبھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو تحریک انصاف سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی ہیں۔

FOLLOW US