خبردار ! پاکستان کے خلاف ہتھیار مت اٹھانا سکھ فوجی سپاہیوں اور افسران کو سختی سے منع کر دیا گیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سکھوں کی عالمی پارلیمنٹ کے سربراہ رجیت سنگھ نے بھارتی فوج میں بھرتی سکھ فوجیوں اور افسران کو پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے سے منع کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل خبررساں ادارے کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سربراہ رجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ جارحیت انتہا پسندانہ ہندوانہ سوچ
کا مظہر ہے جو اپنے ناپاک مقاصد کےلئے اقلیتوں کو بھی استعمال کرنا چاہتی ہے۔اور الیکشن کےلئے انھیں قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔ ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے سربراہ نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد مسئلہ کشمیر پر انتخابات میں کامیابی کے لیے ہندو جذبات کو بھڑکایا جا رہا ہے اور ہندو انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دی جا رہی ہے، سیکولر بھارت کو صرف ہندوؤں کا ملک بنایا جا رہا ہے۔سکھ ورلڈ پارلیمنٹ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کے منفی اقدامات سے بھارت کا اقلیتوں کے خلاف مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ بھارت جہاں اقلیت محفوظ نہیں رہے، اب سیکولر ملک کہلانے کے لائق نہیں رہا ہے۔