چھٹیاں ہی چھٹیاں حکومت نے بہت بڑا اعلان کر ڈالا
پشاو ر (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلسل بارشوں اور برفباری کے حالیہ سلسلے کے بعد موسم سرما کا دورانیہ بڑھنے کی بنا پر چھٹیاں بڑھانے کاتعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخوا حکومت نے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی۔صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق صوبے کے لیے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور حالیہ بارشوں کے بعد اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کر دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق تمام اسکولوں میں دس مارچ تک چھٹیاں ہوں گی۔ گیارہ مارچ سے اسکول موسم سرما کے چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلیں گے۔