Friday January 24, 2025

ونگ کمانڈر ابھی نندن جہاز اڑانے کے قابل نہیں ہے

ونگ کمانڈر ابھی نندن جہاز اڑانے کے قابل نہیں ہے

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی فضائی فوج کے ایئر چیف مارشل بی ایس دھانوا6 روز بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ابھی نندن فی الحال جہاز چلانے کیلئے فٹ نہیں، پائلٹ کے مستقبل کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگا وہ میڈیکل چیک اپ کے بعد واپس ڈیوٹی پرآئیں گے، ہم نے صحیح ٹارگٹ کو ہٹ کیا یہی وجہ ہے

کہ پاکستان نے ری ایکٹ کیا، اگر ہم نے صرف جنگل میں بم گرائے ہوتے تو پاکستان کو جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائی فوج کے ایئر چیف مارشل بی ایس دھانوا چھ روز بعد منظرعام پر آگئے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ ابھی نندن فی الحال جہاز چلانے کیلئے فٹ نہیں، پائلٹ کے مستقبل کا فیصلہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہوگا وہ میڈیکل چیک اپ کے بعد واپس ڈیوٹی پرآئیں گے۔بھارتی ایئرچیف میڈیا کوشواہد فراہم کرنے میں ناکام رہے اور جانی نقصان سے متعلق اعداد وشماربھی نہیں دے سکے۔بی ایس دھانوا نے اہداف کونشانہ بنانے کے سوال پر جواب دیا کہ ہم نے تو مطلوبہ جگہ کوہی ٹارگٹ کیا تھا تاہم ہلاکتوں کا حکومت بتائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلاکتوں کا انحصار ٹارگٹ کی گئی جگہ پر موجود لوگوں کی تعداد پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صحیح ٹارگٹ کو ہٹ کیا یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے ری ایکٹ کیا، اگر ہم نے صرف جنگل میں بم گرائے ہوتے تو پاکستان کو جواب دینے کی ضرورت نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہلاکتیں نہیں گنتے، ہم دیکھتے ہیں کہ مطلوبہ ہدف کو نشانہ بنایا یا نہیں۔ بھارتی ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہماری فضائیہ حملے میں ہلاکتوں کی وضاحت دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے، ہلاکتوں کی تعداد بتانا حکومت کا کام ہے۔پریس کانفرنس کے دوران لڑاکا طیارے مگ 21 کی صلاحیت سے متعلق سوالات پر بھارتی فضائیہ کے چیف نے کہا کہ مگ 21 قابل صلاحیت لڑاکا طیارہ ہے جسے اپ گریڈ کیا گیا ہے اس میں عمدہ راڈار سسٹم اور فضا سے فضا میں ہدف کے نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے۔

FOLLOW US