بالاکوٹ حملے پر بغلیں بجانے سے دنیا کا بھارت پر اعتبار اٹھ گیا بھارتی صحافی نے بھارتی معاشرے کی برہنگی پوری دنیا پر عیاں کر دی
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے معروف صحافی راج دیپ سرڈیسائی نے کہا ہے کہ بالاکوٹ حملہ کے بعدبھارتیوں کی جانب سے بغلیں بجا نے کے عمل نے دنیا کا بھارت سے اعتماد اٹھ گیا۔پیر کو بھارتی صحافی راج دیپ سرڈیسائی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ بالاکوٹ حملہ کے بعدبھارتیوں کی جانب سے بگلیں بچانے کے عمل نے دنیا کا بھارت سے اعتماد اٹھ گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عوام پلوامہ
حملے کا بدلہ لینا چاہتے تھے تاہم ہمارے اقدامات نے اس عمل کو کرکٹ میچ کے اسکور بورڈ میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے، بالا کوٹ حملہ میں 300 سے 350دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاع بھارتی حکومت نے دی یا ان کے آئی ٹی سیل نے دی یا بی جے پی نے دی یا میڈیا کی جانب سے دی گئی؟اب اسے کوئی بھی نہیں ماننے کو تیار نہیں ہے