ہمسایہ ملک میں فوجی کیمپ پر حملہ۔۔۔بڑی تعداد میں ہلاکتیں
کابل (ویب ڈیسک) افعانستان کے صوبہ ہلمند میں فوجی کیمپ پر حملہ ہوا ہے۔افغاں میڈیا کے مطابق فوجی کیمپ پر حملے میں متعدد فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ کئی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فوجی کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افغان فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔