Friday January 24, 2025

بھارتیو ں کو پائلٹ کی رہا ئی راس نہ آسکی پاکستان کا جوابی وار کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے پر غور

بھارتیو ں کو پائلٹ کی رہا ئی راس نہ آسکی پاکستان کا جوابی وار کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا نہ کرنے پر غور

لاہور(نیوز ڈیسک ) بھارت کا جنگی جنون اب بھی برقرار، پاکستان کا بھی بھارتی پائلٹ کو کل رہا نہ کرنے پر غور، وزیراعظم عمران خان کے اعلان کے بعد بھارتی میڈیا میں تضحیک آمیز اور زہر آلود پراپیگینڈا عروج پر، تمام صورتحال نے پاکستان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اعلان کے باوجود تضحیک آمیز پراپیگنڈا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اس تمام صورتحال نے پاکستان کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

دفاعی تجزیہ نگار اور معروف صحافی احمد قریشی کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے مسلسل زہر اگلنے کا سلسلہ جاری رکھنے کے باعث اب پاکستانی قیادت بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے پر نظرثانی کر رہی ہے۔امکان ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو کل رہا نہ کیا جائے۔دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو رہائی کے اعلان کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ بھارتی پائلٹ کو کل اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بھارتی طیارے خلائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حملے کی غرض سے پاکستان میں داخل ہوئے، تاہم پاکستانی فضائیہ نے بھرپور انداز میں مئوثر کاروائی کی۔پاک فضائیہ کے نوجوان پائلٹ حسن نے چند ہی لمحوں میں بھارت کے دو لڑاکا طیاروں کو مارگرایا۔ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسراطیارہ انڈیا کی حدود میں گر گیا۔پاکستان میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھے نندن کو پاک فوج نے اسی وقت گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کونہ صرف لوگوں کے تشدد سے محفوظ رکھا بلکہ ان کے ساتھ اچھا سلوک بھی روا رکھا۔جس پر پائلٹ نے بھی پاکستانی فوج کے حسن سلوک کی تعریف کی۔ تاہم آج وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت کو امن کا سرپرائز بھی دیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے گرفتار پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار بھارتی پائلٹ کو کل رہا کردیں گے۔

FOLLOW US