پا کستان نے او آئی سی اجلاس میں شر کت بارے ایسا شاندار فیصلہ کر لیا پوری قوم کے دل جیت لیے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے او آئی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے بھارت کا دعوی نامہ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور کہا تھا کہ بصورت دیگر پاکستان اجلاس میں شرکت کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر مجبورہو گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی میں سشما سوراج کو دعوت دینے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے اس سے قبل او آئی سی کی جانب سے بھارت کی پاکستان کیخلاف جارحیت پر ردعمل دیا گیا تھا۔ او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظلم و بربریت اور پاکستان کیخلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔او آئی سی نے پاکستان اور بھارت سے تمام معاملات مذاکرات کی میز پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ او آئی سی کو بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہئے اور توقع ہے کہ وہ مذمت کرے گا بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے دیاگیا مہمان خصوصی کادعوت نامہ واپس نہ لیا گیا تو میں او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔جس اجلاس میں سشما سوراج ہونگی میں وہاں نہیں جاوں گا۔بھارت نے پاکستان پر جارحیت کرکے سیاسی ڈرامہ رچایا اور خطے کے امن کو سیاست کی نذر کیا۔جس کے بعد آج وزیر خارجہ نے او آئی سی میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔