Sunday September 14, 2025

پاکستان نے پائلٹ کی رہائی کے بعد اس کے اہل خانہ کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ مودی کے منہ پر لگے چانٹے کی آواز پوری دنیا میں سنائی دینے لگی

پاکستان نے پائلٹ کی رہائی کے بعد اس کے اہل خانہ کو ایسا پیغام بھیج دیا کہ مودی کے منہ پر لگے چانٹے کی آواز پوری دنیا میں سنائی دینے لگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے اقدام کے بعد پاکستان نے ایک او ر مخلصانہ اقدام کرکے بھارت کے منہ پر پوری دنیا کے سامنے چانٹا رسیدکر دیا ہے۔ ایک طرف جیل میں قید پاکستانی قیدی کو تشدد کرکے شہید کردیا جاتا ہے لیکن دوسری طرف انسانی ہمدردی کا یہ عالم ہے کہ پاکستان نے زیر حراست بھارتی پائلٹ کے اہلخانہ کو بھی

دلاسہ دیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق پاکستان میں زیر حراست بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کا پوری طرح خیال رکھا جا رہا ہے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جس کی افواج انتہائی پروفیشنل ہیں۔ زیر حراست بھارتی پائلٹ کی فیملی کو پیغام بھیجا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا نے پاکستان کا رویہ دیکھ لیا چاہتے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہو، دنیا کے اہم رہنماؤں سے بھارتی جارحیت پر بات چیت ہوئی جس کے جواب میں پاکستان کو مثبت پیغام ملا۔ روس، چین برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین سے رابطے ہوئے۔ عالمی برادری نے کہا کہ تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔