Sunday September 14, 2025

پا ک فوج نےہمارا پائلٹ کیسے پکڑا؟ بھارتی میڈیا نے نیا شو شا چھو ڈ دیا

پا ک فوج نےہمارا پائلٹ کیسے پکڑا؟ بھارتی میڈیا نے نیا شو شا چھو ڈ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک )گذشتہ روز پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے جب کہ بھارتی پائلٹ کو بھی زندہ گرفتار کر لیا گیا تھا بعد ازاں اُس کا بیان بھی میڈیا پر جاری کیا گیا۔لیکن ہمیشہ کی طرح بھارت بجائے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔جب کہ اس موقع پر بھارت کی جانب سے کی جانب سے کی جانے والی میڈیا رپورٹنگ کا پاکستان میں خوب مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ایسی ہی ایک انڈین رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں بھارتی اینکر کا کہنا ہے کہ ہمارا پائلٹ واپس کرو وہ غلطی سے پاکستان میں گر گیا تھا۔

پاکستان نے ہمارے بھارتی پائلٹ کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔بھارتی اینکر نے مزید کہا کہ پاکستانی فورسز ہمارے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے لیکن جب بھارت نے جوابی کاروائی کی تو ہمارا پائلٹ پاکستان کے قبضے والے علاقے میں گر گیا اور اس کے بعد سے پاکستان نے اسے اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔بھارت نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمارے پائلٹ کو صحیح سلامت ہمارے حوالے کرے۔اس موقع پر ایسی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس نے پاکستانی عوام کو ہسنے پر مجبور کر دیا ہے۔تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ایڈیٹ کر کے بنائی گئی ہے تاہم اس میں رپورٹر کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاکستانی حدود میں گھس گئے تھے۔انہوں نے سوچا کہ ہم جائیں گے اور چکر لگا کر واپس آ جائیں گے لیکن پاکستان میں بیٹھے فوجیوں نے حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ہمارے طیارے کو ادھیڑ کر رکھ دیا۔ ابھی نندن درختوں میں گرے تو پاکستانی افواج نے ان کی خوب خدمت کی اور بدلے میں اس نے پاکستان کو مودی جی اور بھارت کی ساری جنم کنڈلی بتا دی۔ جب کہ دوسری جانب بھارتی اداکاروں کی طرف سے بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ہمارا پائلٹ واپس کرو۔