’’ طیارے تباہ ہو نے کے با وجو د بھی عقل نہ آئی ‘‘ بھارت نے جنگ کی تیاری شروع کردی، سرحد پر 14 ہزار بنکروں کی تعمیر، برطانوی میڈیا نے بڑی خبر دے دی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی درختوں اور کھیتوں پر ایئرسٹرائیک کے جواب میں پاک فضائیہ کی طرف سے اس کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد سے دونوں ملکوں میں کشیدگی اس انتہاءکو پہنچی ہوئی ہے کہ کسی بھی وقت جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اب ایک برطانوی اخبار نے یہ خبر دے دی ہے کہ بھارت
نے جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت اسی تیاری کے سلسلے میں لائن آف کنٹرول اور پاکستان سے ملحق انٹرنیشنل بارڈر پر 14ہزار سے زائد بنکر تعمیر کر رہا ہے تاکہ جنگ کی صورت میں عام شہریوں کو بمباری سے بچایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق سینکڑوں بنکر اس سے قبل بھی بنا کر شہریوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں اور کچھ شہری اپنے طور پر بھی بنکرز تعمیر کر رہے ہیں یا حکومت کی طرف سے ملنے والے پرانے بنکرز کی تعمیر و مرمت کرا رہے ہیں۔اس کے علاوہ بھارتی فوج کی نقل و حمل بھی دیکھی جا رہی ہے جو دیگر علاقوں سے بارڈر کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔ایسا ہی ایک بھارتی فوج کا قافلہ گزشتہ روز اکھنور کے قریب ہائی وے پر دیکھا گیا جس میں فوجیوں سے بھرے ٹرکوں کے ساتھ توپیں اور دیگر سازوسامان بھی شامل تھا۔ میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں جموں و کشمیر کے سانبھا سیکٹر کی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارڈر کے قریب واقع ایک آبادی میں بنکر تعمیر کیا جا رہا ہوتا ہے۔اخبار نے پاکستان اور بھارت کی بارڈر، بالخصوص لائن آف کنٹرول پر موجود افواج اور ان کے پاس موجود حربی سازوسامان کا ایک تجزیہ بھی پیش کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کے ساڑھے 6لاکھ فوجی لائن آف کنٹرول اور بارڈر پر تعینات ہیں جبکہ
بھارت کے 14لاکھ۔ پاکستانی فوج کے پاس 2496ٹینک، 4ہزار 472توپیں اور دیگر حربی سامان، 425لڑاکا طیارے اور 140سے 150ایٹم بم ہیں جبکہ بھارت کے پاس 3ہزار 565ٹینک، 9ہزار 719توپیں اور دیگر حربی سامان، 814لڑاکا طیارے اور 130سے 140لڑاکا طیارے ہیں۔