پی ایس ایل کھیلنے میں مصروف قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہم اشرف کو زبردست جھٹکا۔۔۔ گھر والو ں نے بری خبر سنا دی
دبئی (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی موٹرسائیکل چور لے گئے ہیں، فہیم اشرف کے والد رانا اشرف نے بتایا کہ میرے بیٹے فہیم اشرف کی موٹرسائیکل ہماری مارکیٹ المجید شاپنگ سنٹر میں کھڑی تھی کہچور لے گئے ، پولیس کو درخواست دیدی ہے لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ25سالہ فہیم اشرف نے جون 2017ءمیں انگلینڈ میں کھیلی
گئی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکاکے خلاف میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے18ون ڈے میچز میں 28.06کی اوسط سے18وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ستمبر2017ءمیں ورلڈ الیون کے خلاف اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے 25میچز میں20.12کی اوسط سے24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،انہوں نے 27اکتوبر 2017ءکو سر ی لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا،فہیم اشرف نے مئی 2018ءمیں آئر لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں83رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ اب تک4ٹیسٹ میچز میں 26.09کی اوسط سے11وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہم اشرف نے ثابت کردیا کہ سب سے پہلے پاکستان اور انہوں نے جذبہ حب الوطنی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ملک کے لئے ہزاروں پاونڈزکوٹھوکرماردی اور قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر سے
معاہد ہ ختم کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈرفہیم اشرف نے قومی ٹیم میں مصروفیات کے باعث کاؤنٹی کلب کرکٹ کا معاہد ہ قربان کردیا ہے اورانگلش کاؤنٹی کرکٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ پیسوں سے زیادہ ان کی پاکستان کرکٹ ٹیم کو زیادہ ضرورت ہے ، خیال رہے کہ فہیم اشرف کو انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے 14 ٹی ٹونٹی اور دو 4 روزہ میچ کھیلنے تھے لیکن وہ قومی ٹیم کی مصروفیات کے باعث اس معاہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں اور انہوں نے معاہدہ ختم کر دیا ہے