لائن آف کنٹرول کے کئی مقامات پر پاک بھارت کے درمیان شدید جھڑپیں۔۔ متعدد افراد شہید
کھوئی رٹہ (نیوز ڈیسک ) لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز پر شدید جھڑپیں، بھارتی فوج کی بلا اشتعال گولہ باری سے نکیال سیکٹر میں 3 شہری شہید، شدید فائرنگ اور شیلنگ کے باعث 3 شہری بھی زخمی، شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، پاک فوج کی جانب سے بھی منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے
مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے کئی سیکٹرز پر پر حملہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کے کھوئی رٹہ سیکٹر اور نکیال سمیت دیگر سیکٹرز پر شدید گولہ باری کی ہے۔ بھارتی فوج کی شدید گولہ باری کے باعث 3 شہری شہید جبکہ 9 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔