Saturday September 13, 2025

پاک فوج کا پہلا بیان جا ری 21منٹس کا دعویٰ کرتے ہو،آؤ21منٹس تک پاکستان میں رہ کردکھاؤ بھارت انتظار کرے جواب ایک سر پرائز ہو گا ، ترجمان پاک فوج نے اعلان کر دیا

پاک فوج کا پہلا بیان جا ری 21منٹس کا دعویٰ کرتے ہو،آؤ21منٹس تک پاکستان میں رہ کردکھاؤ بھارت انتظار کرے جواب ایک سر پرائز ہو گا ، ترجمان پاک فوج نے اعلان کر دیا

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہم مختلف جواب دیں گے اور سرپرائز کریں گے صرف اتنا کہیں گے کہ انتظار کریں۔ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت کو جواب دینے کیلیے تمام آپشن کھلے ہیں، پہلے بھی بھارت کے پول کھول چکےہیں، اب ابھی بےنقاب کریں گے،سب ایک ہیں،بھارت ہماری جوابی کارروائی کا انتظار کرے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے

پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات میں کشیدگی چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارا ہمسایہ بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے، آئے 21 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہ کر دکھائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ رات کے وقت ہماری ٹیم معمول کی پرواز پر تھی،ریڈار پر ان کی پہلی پوزیشن لاہور سیالکوٹ سیکٹر کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فضائیہ حالات کی کشیدگی کے پیش نظرپیٹرولنگ پر تھی، بھارتی طیاروں نے ایل او سی کوکراس کی اور ہماری فضائیہ نے ان کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارتی فضائیہ کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا،بھارت پاکستانی فوجی تنصیب پرحملہ کرنے کا فیصلہ کرتا تووہ ایل اوسی کراس کیےبغیرکرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سب کیلیے کھلاہے، تصدیق کی جاسکتی ہے،ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب ضرور دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے خطے میں امن کیلیے قربانیاں دیں ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں۔انہوںے نے کہا کہ

بھارت دشمنی میں بھی بےوقوفی اورجھوٹ کا سہارا لیتا ہے،بھارت کو واضح کیاتھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئیگاان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ حملہ کیا تو جواب کا سوچیں گے نہیں جواب دیں گے۔