کوئی بھی شخص یہ’ آبِ زم زم‘ نہ پیے ۔۔۔ !!
مکّہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک )کوئی بھی شخص یہ آب زم زم نہ پیے ۔۔۔ سعودی انتظامیہ نے اچانک دنیا کے مسلمانوں سے ایسی درخواست کر دی کہ سب دنگ رہ گئے ۔۔ وجہ بھی بتادی گئی ،،،، کنگ عبداللہ پراجیکٹ برائے زم زم کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے حجاج اور معتمرین کو 10 لٹر کی بجائے 5 لٹر کی زمزم کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔ زمزم
سپلائی کرنے والے تمام اداروں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ اب سے پانچ لٹر کی زمزم کی بوتلوں کی سپلائی ختم کر دیں اور صرف 5 صرف لٹر والی بوتلیں سپلائی کریں۔ انتظامیہ کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد رسد اور طلب میں توازن پیدا کرنا ہے۔ کیونکہ سعودی ویژن 2030ء کے تحت حجاج اور معتمرین کی تعداد اگلے چند سالوں میں کئی گُنا بڑھ جائے گی۔ انتظامیہ چاہتی ہے کہ ہر حاجی اور معتمر کو پانی کی سہولت حاصل ہو سکے۔ اس لیے بوتلوں کا سائز کم کرنا پڑا ہے۔ زائرین اور معتمرین کی سہولت کے لیے کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور مدینہ منورہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر زمزم فراہم کرنے والے ادارے کو 5 لٹر کی بوتلیں پہنچا دی گئی ہیں، جو مسافر اپنے ساتھ جہاز میں رکھ کر لے جا سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ زمزم کی بوتلیں سڑک کنارے موجود لوگوں سے نہ حاصل کیا کریں کیونکہ کوئی نہیں جانتا، یہ اصل میں زمزم ہے بھی یا نہیں۔ دُوسرے یہ لوگ آب زم زم کے کین دُھوپ میں رکھ کر فروخت کرتے ہیں جس سے یہ پانی شفا بخش ہونے کی بجائے ضرر رساں ہو جاتا ہے۔ مکّہ مکرمہ کی بلدیہ کی جانب سے بھی فٹ
پاتھ اور ٹھیلوں پر آبِ زم زم فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ بلدیہ نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ جو بھی سڑک کنارے آبِ زم زم فروخت کرتا ہوا پایا گیا، اُس کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔