Wednesday November 27, 2024

رات کی بڑی خبر : آصف زرداری قیامت خیز چال چل گئے ، حکومت گرانے کے لیے ایسا کام کردیا کہ عمران سمیت پوری کابینہ میں تہلکہ مچ گیا

رات کی بڑی خبر : آصف زرداری قیامت خیز چال چل گئے ، حکومت گرانے کے لیے ایسا کام کردیا کہ عمران سمیت پوری کابینہ میں تہلکہ مچ گیا

کراچی(نیوز ڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری اور جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا کے درمیان بیک ڈور رابطے، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی نے پیر پگارا سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق جام مدد علی نے پیر پگارا کو سابق صدر کا خصوصی پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق جام مدد علی کی پیر پگارا سے ملاقات میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا

سراج درانی کی گرفتاری اور گھر پر محاصرے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر پگارا نے آغا سراج کے گھر پر محاصرے کی مذمت کی، پیر پگارا نے جمہوری حکومت سے تعاون کا مکمل یقین دلایا۔ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور وزیر اعلی سندھ سے جلد باضابطہ ملاقات ہوگی، ملاقات میں نیب کی یکطرفہ کارروائیوں اور دیگر سیاسی امور پر غور کیاجائے گا۔خیال رہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے ساتھ پہلے بھی معاملات خرابی سامنے آچکی ہے ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی جانب سے اپنے دو اتحادیوں کے تحفظات دور کر دیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے مسلم لیگ( ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی پیغام وزیر اعظم تک پہنچایا تھا جس کے بعد عمران خان کی جانب سے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے وزیر اعظم کی یقین دہانی کو تسلیم کر لیا ہے۔اس کے علاوہ صوبائی وزیر کے استعفے کا معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی دیکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچ نیشنل پارٹی( مینگل) کے چھ نکات پرعملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔لاپتہ

افراد کے معاملے پر بی این پی مینگل کے تین رکنی وفد کی آرمی چیف آف پاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرائی جائے گی۔ آرمی چیف بی این پی مینگل کے وفد کو لاپتہ افراد کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ آرمی چیف سے اختر مینگل کی ملاقات کی تجویز وزیراعظم نے خود دی تھی۔

FOLLOW US