کیا آپ جانتے ہیں کہ اے بی ڈی ویلئیرز کس پاکستانی سٹیڈیم کے دلدادہ ہیں عظیم کرکٹر کا چونکا دینےوالا بیان جاری
لاہور (آئی این پی)لاہور قلندرز کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز تاریخی شہر لاہور میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آنے کے لیے بے تاب ہیں ۔ایک انٹر ویو کے دوران اے بی ڈیویلیئرز نے قذافی سٹیڈیم ،لاہور کو اپنے پسندیدہ ترین گراؤنڈز میں سے ایک قرار دیا ۔اے بی ڈیویلیئرز کا کہنا تھا کہ ان کی پاکستان سے بہت سی خوشگوار یادیں وابستہ ہیں
،2007میں آخری مرتبہ انہوں نے پاکستان کادورہ کیا تھا اور لاہور ،کراچی اورملتان گئے اور بہت اچھی کرکٹ کھیلی،وہ اپنے پسندیدہ ترین گرانڈ پر کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں جہاں انہوں نے رنز سکور کررکھے ہیں اور وہ ایک بار پھر وہاں رنز سکور کرنا چاہیں گے۔









