Friday January 24, 2025

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پہلی اہم ترین شہادت کی اطلاعات موصول

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پہلی اہم ترین شہادت کی اطلاعات موصول

لاہور(ویب ڈیسک) بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حملے میں پہلی اہم ترین شہادت کی اطلاعات موصول ۔۔۔ بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالی پاکستانی خاتون گلشن بی بی دو روز بعد امرتسر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کو 20 فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپور کے علاقے میں زیرولائن کےقریب فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا

اور پھر اسے امرتسر کے بابانانک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ آج جمعہ کی صبح دم توڑگئی۔ ایکسپر یس نیوز کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 20 فروری کو اس خاتون کے حوالے سے پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے مقامی کماندڑوں کی فلیگ میٹنگ بھی ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق پاکستانی خاتون کی میت واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US