Friday January 24, 2025

آمدن سے زائد اثاثے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور شخصیت بڑی مشکل میں پھنس گئی

آمدن سے زائد اثاثے مسلم لیگ (ن) کی ایک اور شخصیت بڑی مشکل میں پھنس گئی

اسلام آباد (آئی این پی )مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت نیب کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے،نیب نے میرے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نوٹس نکالا ہے،میں نے آج تک 500 ملین سے زیادہ رقم بینک کے ذریعے پاکستان بھیجی ہے جس کی منی ٹریل میرے پاس موجود ہے،دبئی میں میرا کاروبار ہے میں

وہاں ہر سال 12کروڑ ٹیکس ادا کرتا ہوں۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں ،نیب نے میرے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا نوٹس نکالا ہے ،میں نے آج تک 500 ملین سے زیادہ رقم بینک کے ذریعے پاکستان بھیجی ہے جس کی منی ٹریل میرے پاس موجود ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت نیب کے ساتھ ملکر ہمارے خلاف کاروائیاں کر رہی ہے،نیب خود مختار ادارہ ہے حکومت کو اس میں دلچسپی نہیں لینی چاہیئے ،انہوں نےکہاکہ جس کے خلاف واقعی کوئی ثبوت ہوں ان کے خلاف کاروائی کی جائے ،آغا سراج درانی کو اسلام آباد سےکیوں گرفتار کیا گیا ،مجھے جب بھی بلائیں گے تو میں پیش ہوں گا انہوں نے کہا کہ نیب کی کاروائیوں سے ہر بندہ ڈرا ہوا ہے ،ایسی صورتحال میں یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا،دبئی میں میرا کاروبار ہے میں وہاں ہر سال 12کروڑ ٹیکس ادا کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ صرف اپوزیشن کے لوگوں کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

FOLLOW US