آخر ی گیند پر چھکا شارجہ میں جاوید میاںداد کی یاد تازہ ہو گئی پی ایس ایل کا سب سے سنسنی خیز میچ انجام کو پہنچا اے بی ڈی ویلیئرز کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن گئے
شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مچ میں لاہور قلندر ز نے ملتان سلطانز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے لاہور کو 201رنز کا ہدف دیا جو ایونٹ کا سب سے بڑا سکور تھا ۔ تاہم اے بی ڈویلیئیر اور وائزے کی پانچویں وکٹ پر انتہائی شاندار پارٹنر شپ کی بدولت لاہو رنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخر ی گیند پر کامیابی حاصل کر لی
قلندرز نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 96رنز بنائے۔ ڈی ویلئیرز نے 53جبکہ وائزے نےصرف 20 گیندوںپر 45رنز بنائے ۔قلندرز کوآخری گیندپر تین رنز چاہیے تھے جبکہ وائزے نے چھکا مار کر گیند گرائونڈ سے باہر جا پھینکی جس پر شارجہ میں جاوید میاںداد کے آج سے 33سال پرانے چھکے کی یاد تازہ ہو گئی۔ لاہور قلندرز کے مالک رانا فواد خوشی سے بے قابو ہو کر وہیں کھڑے کھڑے سجدے پر گر گئے۔









