Sunday September 14, 2025

بھارت نے پاکستان آنے والا دریائوں کا پانی بند کرنےکا فیصلہ کر لیا

بھارت نے پاکستان آنے والا دریائوں کا پانی بند کرنےکا فیصلہ کر لیا

نئ دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پلوامہ حملے کو آڑ بنا کر پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کا ہتھکنڈہ اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی میدان میں مکمل ناکامی کے بعد بھارتی حکومت پاکستان کے حصے کا دریائوں کا پانی بند کرنے کے مذموم عزائم لیے ہوئے ہے، بھارتی کے آبی وسائل کے وزیر نیتن گڈکری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے پاکستان کی طرف بہنے والے پانی کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی وزیر برائے آبی

وسائل کا کہنا تھا کہ ہم مشرقی دریاؤں کا رخ موڑ کر جموں وکشمیر اور پنجاب کے لوگوں کو پانی فراہم کریں گے۔ دریائے راوی پر شاہ پور اور کانڈی پر ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نتین گڈکری کا کہنا ہے کہ تمام پروجیکٹس کو قومی قرار دے دیا گیا ہے۔ سارا پانی بھارت میں استعمال کریں گے، پاکستان کو نہیں دیں گے، تین ندیوں کا پانی کشمیرکی جانب موڑا جائے گا۔