’’ترکی نے دوستی کا حق ادا کر دیا ‘‘ بھارت کی دھمکیوں کے بعد ترکی پاکستان کی حمایت کیلئے میدان میں آ گیا۔۔یقین دہانی کروا دی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت کی دھمکیوں کے بعد ترکی پاکستان کی حمایت کیلئے میدان میں آگیا، ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خصوصی خط میں دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دوست اور برادر اسلامی ملک ترکی کے اراکین
پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔ ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط ایسے وقت میں تحریر کیا ہے جب پاکستان جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی دھمکیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ پاکستان کے برادر اسلامی ملک ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم کے نام تحریر کردہ خط میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔ جبکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو بھی بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ترک اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔