Wednesday November 5, 2025

نیوز ی لینڈ کے بلےباز راس ٹیلر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیوز ی لینڈ کے بلےباز راس ٹیلر نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ڈونیڈن(آئی این پی)نیوزی لینڈ کے راس ٹیلرسابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کاریکارڈ توڑ کرنیوزی لینڈ کے بہترین بیٹسمین بن گئے۔ڈونیڈن میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے تجربہ کار بلے بازراس ٹیلر نےانہتررنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔اننگز کے دوران وہ ایک روزہ کرکٹ میں بلیک کیپس ٹیم کے بہترین بیٹسمین بن گئے۔ راس ٹیلر نے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ کا دوسواناسی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں8ہزار 7سو رنز کاقومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔راس ٹیلر نے بنگلہ دیش کے

مہدی حسن کے اوور میں دورنز بنا کر آٹھ ہزاررنز مکمل کیے۔وہ سنگ میل عبورکرنے والے دنیاکے ستائیس ویں اورنیوزی لینڈ کے دوسرے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ جس کے بعد ٹیلرنےفلیمنگ سے آگے نکل کرکیویزکے بہترین ون ڈے بیٹسمین کا ریکارڈ بھی اپنے قبضے میں کرلیا۔راس ٹیلر نے دوسواٹھارہ ایک روزہ میچوں میں آٹھ ہزارچھبیس رنز اڑتالیس کی شاندار اوسط سے اسکور کیے ہیں۔جس میں بیس سنچریز اور سینتالیس نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکورایک سواکیاسی رنز ہے۔