Wednesday November 5, 2025

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان سپر لیگ فور کے دوسرے رائونڈ کے میچ میں ملتان سلطانز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں کامیابیوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر 160رنز بنائے۔ کپتان شعیب ملک نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہے۔جواب میں کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 19ویں اوور میں ایک وکٹ پر حاصل کر لیا۔ روسو نے ناٹ آئوٹ 63رنز کی ا ننگز کھیلی جبکہ شین واٹسن نے بھی صرف 40گیندوں پر 61رنز بنائے۔ یہ ایونٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔