ماہیما چودھری، شکتی کپور اور ویوک اوبرائے جیسے گھسے پٹے اداکاروں نے اب پیسے لے کر کون ساکام شروع کر دیا بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ ڈالا
نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست سے خوفزدہ ہے اور بالی ووڈاسٹارز کو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کرواتے ہیں، وویک اوبرائے ،میکاسنگھ،شکتی کپور، ماہیما چوہدری اور کیلاش کھیر پیسے لینے والوں میں شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےاسٹنگ آپریشن کرکے اپنے وزیر اعظم کے کالے
کرتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا کہ بھارتی وزیراعظم انتخابات میں شکست کے خوف سے بالی ووڈاسٹارزکو پیسے دے کر سوشل میڈیا پر تعریفیں کروانے لگے ہیں ، فلمی ستاروں کوادائیگی بھی بلیک منی سے کیگئی۔پیسے لینے والوں بالی ووڈ اسٹار وویک اوبرائے ، میکاسنگھ، شکتی کپور، ماہیماچوہدری اورکیلاش کھیر شامل ہیں۔وویک اوبرائے نے اقرار کیا جتنامواد ہوگا اتنا ہی پیسے لیں گے اور وہ بھی بلیک میں جبکہ گلوکارکیلاش کھیر بھی کھیر کھانے میں پیش پیش، پیسے ٹیم لے گی۔ماہیما چوہدری نے ایک کروڑ اور جیکی شروف نے ڈھائی کروڑ مطالبہ کردیا ہے۔سونوسود نے بیس کروڑ کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے بتایا اس گنگا میں صرف بی جے پی ہی نہیں، کانگریس بھی ڈوبی ہوئی ہے، جو سیلیبریٹیز کو الیکشن مہم کیلئے ہائر کررہی ہے۔خیال رہے دسمبر 2018 میں بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں اپریل یا مئی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے اور نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑے تناسب سے شکست کا امکان ہے۔