Wednesday November 5, 2025

بھارتی پروڈکشن کمپنی کا انکار ،کیا آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ براہِ راست نشر ہوں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

بھارتی پروڈکشن کمپنی کا انکار ،کیا آج سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچ براہِ راست نشر ہوں گے یا نہیں؟ اعلان ہو گیا

شارجہ(ویب ڈیسک) پی ایس ایل فور کے شارجہ میں میچز براہ راست دکھانے کیلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔نشریاتی حقوق رکھنے والی بھارتی کمپنی کی طرف سے انکار کئے جانے کے بعد پی سی بی کے متبادل کمپنی سے معاملات طے پاگئے تھے، گزشتہ روز کمپنی کے اسٹاف نے اپنی تنصیبات مکمل کرلیں۔یاد رہے کہ پلوامہ حملوں کے تناظر میں پی ایس ایل

کے نشریاتی حقوق رکھنے والی کمپنی نے مزید کام جاری رکھنے سے انکار کردیا تھا،اتوارکو دبئی میں میچز کے بعد پی سی بی نے متبادل انتظامات کیلیے کوشش شروع کردی تھی۔