Wednesday November 5, 2025

ورلڈ کپ کی بڑی اچھی تیار ی ہورہی ہے پی ایس ایل کھیلنے والے ایک ایسے کھلاڑی کا بیان جاری ہو گیا جس کوکھلانے کی وسیم اکرم نے شدید مخالفت کی تھی

ورلڈ کپ کی بڑی اچھی تیار ی ہورہی ہے پی ایس ایل کھیلنے والے ایک ایسے کھلاڑی کا بیان جاری ہو گیا جس کوکھلانے کی وسیم اکرم نے شدید مخالفت کی تھی

شارجہ (آئی این پی)آل راؤنڈر فہیم اشرف نے پی ایس ایل کو ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع قرار دیدیا۔ فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ دورہ جنوبی افریقہ میں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، سخت محنت کا صلہ ملنا شروع ہو گیا، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلیے پر عزم ہوں۔ اپنی ایک انٹرویو میں فہیم اشرف نے کہا ہے کہ بیشتر ساتھی کرکٹرز کی طرح میرا

بھی جنوبی افریقی کنڈیشنز میں کھیلنے کا پہلا تجربہ تھا، توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر پایا لیکن سخت محنت کی اور بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، اس کا صلہ بھی ملنا شروع ہو گیا، پی ایس ایل کے آغاز میں اچھی فارم کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوا۔آل راؤنڈر نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں مجموعی طور پر ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،زیادہ تر میچز میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جیتنے کی پوزیشن میں آ ئے، اچھا کھیل کر ہارے، پی ایس ایل ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اچھا موقع ہے، فخرزمان اور بابر اعظم اچھی فارم کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع مل رہا ہے، خود بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں، سلیکٹرز نے اعتماد کیا تو بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔کوچ اظہر محمود بولنگ کیساتھ بیٹنگ کو بہتر بنانے کیلیے بھی رہنمائی کرتے ہیں، جس فارمیٹ میں بھی قومی ٹیم کا حصہ بنایا جائے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہارکروں گا۔واضح رہے کہ فہیم اشرف حالیہ سیریز میں کوئی بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے اور وسیم اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بورڈ کو فہیم اشرف کے مستقبل کے بارے میںفیصلہ کرنا ہو گا