وزیر اعظم کے سب سے بڑے ناقد فرسٹ کزن بھی عمران خان کی صلاحیتوں کے معترف ہوگئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کے جواب میں بڑی بہترین تقریر کی ہے ، جو سوالات وزیر اعظم نے اٹھائے ہیں ، یہ خود بھارت میںبھی اٹھ رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم نے بھارت کے جواب میں بڑی بہترین تقریر کی ہے جو سوالات وزیر اعظم نے اٹھائے ہیں ،
یہ سوالات خود بھارت میں بھی اٹھ رہے ہیں ، انڈیا میں مودی کواس بیان پر بھی کہ ”میں یہ معاملہ فوج پر چھوڑتا ہوں “ آڑے ہاتھوں لیا گیا ہے ، پلوامہ حملے نے کشمیریوں کی آزادی کومزید قریب کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب کوایک کریڈٹ دیتا ہوں کہ وہ دشمنی پکی پالتی ہے ، جیسے قبائلی علاقوں میں دشمنی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثے کیا چیئر مین نیب ثابت کرپائیں گے ؟ یہ ادارہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا ، ڈی جی نیب کو کیا پڑ ی تھی کہ میڈیا پر آتے ،علیم خان سے میرے بڑے اختلافات ہیں لیکن جب سے نیب نے علیم خان کو پکڑا ہے ، مجھے وہ معصوم نظر آتے ہیں۔