Wednesday November 27, 2024

خالی سٹیڈیم برداشت نہیں ۔۔۔ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جانے کا اعلان ، وزیراعظم کے اقدام نے پوری قوم کے دل جیت لیے

خالی سٹیڈیم برداشت نہیں ۔۔۔ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروائے جانے کا اعلان ، وزیراعظم کے اقدام نے پوری قوم کے دل جیت لیے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ایس ایل کے سیشن فور کا میلہ دبئی میں سج چکا ہے۔ میچز کے دوران سٹیڈیم خالی نظر آتے ہیں جس کے باعث وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق نے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے فیصلے سے آگاہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ نعیم الحق

نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے دوران متحدہ عرب امارات کے خالی میدان وزیراعظم عمران خان کے اس موقف کی تائید کرتے ہیں کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جانے چاہئیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے تمام میچز پاکستان کے بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے اور انشاءاللہ سٹیڈیم بھرے ہوئے ہوں گے۔ جبکہ دوسری جانب پی ایس ایل 4 کے چوتھے سیزن کا آغاز ہوچکا ہے، ملتان سلطانز کے بلے باز شاہد آفریدی نے کل کی شکست کا بدلہ لے لیا، لیکن فتح اس انداز سے اپنے نام کی کے گراؤنڈ نعروں سے گونج اُٹھا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے مقابلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو4وکٹوں سے ہرا دیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے بلے بازی شروع کی توجانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے وقاص مقصود کی گیند پر وکٹ کیپر رونکی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،دوسرے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین شان مسعود تھے جو 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ابھی سکور میں صرف تین رنز ہی اضافہ ہوا تھا کہ 43 کے مجموعی سکور پر ایونز 15 رنز

بناکر شاداب خان کو وکٹ دے بیٹھے،حماد اعظم بھی14رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے،اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،لیوک رونچی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 25رنز جوڑے ، رضوان حسین 4رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار بنے ، کیمرون ڈیلپورٹ بغیر کوئی رن بنائے علی شفیق کا شکار بنے،لیوک رونچی اور حسین طلعت نے تیسری وکٹ کے لیے35رنز جوڑے جس کے بعد رونچی 51رنز سکور کرکے شاہد آفریدی کی وکٹ بنے،حسین طلعت محض7رنز سکور کرکے شاہد آفریدی کے شاندار کیچ کی بدولت پوویلین لوٹے جب کہ فلپ سالٹ رنز بنا کر آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوئے ،آصف علی صرف 2رنز سکور کرکے جنید خان کا دوسرا شکار بنے ،شاداب خان 15رنز بنا کر علی شفیق کا دوسرا شکار بنے ،سمت پٹیل اور فہیم اشرف نے مقررہ اوورز کے اختتام پر ٹیم کا سکور 125رنز تک پہنچایا ، فہیم 20اور پٹیل 25رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ، ملتان سلطانز کیلئے علی شفیق ،شاہد آفریدی اور جنید خان نے 2،2جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ لی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ ملتان سلطانز نے موریس اور الیاس کی جگہ علی شفیق اور جانسن چارلس کو آج کے میچ میں موقع دیا ہے۔

FOLLOW US