Monday January 20, 2025

فیس بک کو ایک ارب ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا

فیس بک کو ایک ارب ڈالر کا جرمانہ کر دیا گیا

واشنگٹن(ا?ئی این پی) امریکا میں صارفین کی نجی معلومات لیک کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مقامی عدالت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 2011 کے نجی کوائف سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ارب ڈالر جرمانہ

عائد کردیا۔فیس بک نے 8 کروڑ 7 لاکھ صارفین کا ڈیٹا ا?ئی ٹی فرم کیمبرج اینا لائیٹکا کو فروخت کیا تھا۔ اس ڈیٹا سے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی تھی جس پر کانگریس نے فیس بک کے مالک مارک زکر برگ کو طلب کرکے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ ایک ارب ڈالر کے ہرجانے کی شکار فیس بک ہرجانے کی رقم میں کمی کے لیے امریکی کمیشن سے مذاکرات کر رہی ہے تاہم امریکی پارلیمنٹ فیس بک کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں۔واضح رہے کہ فیس بک نے ا?ئی ٹی فرم کو صارفین کی معلومات دینے کا اعتراف کیا تھا تاہم مارک زگر برگ نے موقف اختیار کیا تھا کہ ڈیٹا کا منفی استعمال مذکورہ کمپنی نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیا اور فیس بک کو اس سے ا?گاہ نہیں تھا۔

FOLLOW US