علیم خان کے بعدتحریک انصاف کے 2اہم ترین رہنمابھی نیب کے شکنجے میں آگئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا
پشاور(ویب ڈیسک )نیب خیبرپختونخوا نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اوروزیر دفاع پرویز خٹک سمیت سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔نیب کی جانب سے تینوں افراد پر پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعینات میں میرٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
نیب ترجمان کے مطابق پاک آسٹریا انسٹی ٹیوٹ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی 2016 میں کی گئی تھی.تینوں افراد نے اس تعیناتی میں میرٹ کو نظر انداز کیا۔ترجمان نے بتایا کہ تینوں افراد پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا بھی الزام ہے۔