Wednesday November 27, 2024

پا کستانیو ں کی تو مو جیں لگ گئیں

پا کستانیو ں کی تو مو جیں لگ گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک ) پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب تک کے سفر کے کرایے میں زبردست کمی کردی، اب کراچی سے سعودی شہر جدہ تک کا سفر صرف 17 ہزار روپے میں کیا جا سکے گا، جبکہ 2 طرفہ سفر کا ٹکٹ 37 ہزار روپے کا ہوگا۔ تفصیلات کے پاکستان کی قوی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی عرب کا سفر کرنے

والے مسافروں کو زبردست خوشخبری دی گئی ہے۔پی آئی اے نے پاکستان سے سعودی عرب تک کے سفر کے کرایے میں زبردست کمی کردی ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ خصوصی پروموشن کے تحت پاکستان کے شہر کراچی سے سعودی شہر جدہ تک کا سفر اب صرف 17 ہزار روپے میں کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2 طرفہ ہوائی سفر کا ٹکٹ 37 ہزار روپے کا ہوگا۔پاکستان ائیر لائن کی جانب سے اعلان کردہ یہ پیش کش 28 فروری تک کیلئے ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیس میں کمی کر دی ہے۔ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیس میں کمی کا اطلاق آج 15 فروری سے کر دیا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے اب سعودی عرب کے ویزہ کی فیس2000 ریال کے بجائے 338 ریال ہوگی۔ سنگل انٹری فیس 338 ریال جبکہ ملٹی پل ویزا فیس 675 ریال کردی گئی ہے۔ ویزا فیس میں کمی کا اطلاق آج 15 فروری سے کیا جائے گا۔سفارتی حکام کے مطابق پاکستان نے بھی سعودی شہریوں اور تاجروں کیلئے ویزا فیس میں کمی کی ہے جس کا اطلاق 12 دسمبر2018 سے ہوچکا ہے۔ حکام کے مطابق پاکستان نے سنگل انٹری فیس270 ریال جبکہ ملٹی پل ویزافیس 540 ریال کردی۔ اسی طرح بزنس سنگل انٹری ویزا فیس 405 ریال جبکہ ملٹی پل بزنس ویزا فیس810 ریال ہوگی۔

FOLLOW US