Thursday January 23, 2025

ہزاروں میزائلز گاڑھ کرزمین کوالٹاگھمانےکامنصوبہ پروجیکٹ ریٹرواورسورج کامغرب سےنکلنا

ہزاروں میزائلز گاڑھ کرزمین کوالٹاگھمانےکامنصوبہ پروجیکٹ ریٹرواورسورج کامغرب سےنکلنا

جیسے جیسے انسان اس ترقی کرتی ہوئی دنیامیں اپنی خدادادصلاحیتوں کوبروئے کارلاتے ہوئےنت نئے تجربے کررہاہے۔ٹھیک ویسے ویسے دنیاتباہی کی طرف بڑ ھ رہی ہے۔ان میں سے بعض تجربات توایسے تھے جنہوں نےمعاشرے میں خوشبودارانقلاب برپاکیااورانسان کوپتھروںکے دورسے نکال کرمحلوں کی زینت بنادیاجبکہ کچھ تجربات ایسے بھی تھے

جنہوں نے تاریخ کے صفحات پرنہ مٹنے والے نقوش چھوڑے۔سائنسدانوں نے ایساہی ایک خوفناک اورشیطانی تجربہ کرنےکی ٹھان لی ہے جس پرزمین کی بنیادیں قائم ہیں یعنی سائنسدانوں کی جانب سے ہونے والاایساخفیہ تجربہ جس سے اگرزمین ساکن ہے توحرکت کرنے لگ پڑے گی اوراگرگردش کررہی ہے تواس کی گردش پہلے سے تیز ہوجائے گی۔اگراس پراجیکٹ کی وجہ تسمیہ پرغورکیاجائے توکہاجاتاہےکہ براعظم ایشیااوربحرالکاہل کے نقطہ اتصال پرچارطاقتیں پہلے ہی آنکھوں میں آنکھیں ڈالے کھڑی تھیں اوراب پانچویں طاقت بھی اس میں کودنے کوتیارہے۔جنوبی چین کے تنازعے میں امریکہ اورچین پہلے ہی ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہیں۔شمالی کوریاآئے روز جنوبی کوریااورامریکہ کوایٹمی حملے کی دھمکیاں دے رہاہے جبکہ اسی طرح روس بھی اس خطے میں پوری طرح سرگرم ہے۔دفاعی تجزیہ کاروںکاکہناہےکہ اس وقت صورتحا ل یہ ہے کہ روس اورچین کی بحری افواج جنوبی چین میں جنگی مشقیں کررہی ہیں امریکہ گوام کے جزیرے پرواقع اپنے فوجی اڈے پرایٹمی حملے کی صلاحیت سے لیس بمبارطیارےہی روانہ کرچکاہے شمالی کوریاایک

اورایٹمی دھماکاکرچکاہےجبکہ چین اورروس مل کرنیوورلڈ آرڈرکی تشکیل کااعلان کرچکے ہیںجبکہ روس اپنے ایٹمی میزائل ایک ایسی جگہ پرپہنچاہے جوامریکی سرحدسے محض 70کلومیٹرکے فاصلے پرہے جس کے بعدیہ خدشات زورپکڑتے جارہے ہیں کہ یہ خطہ اگلی عالمی جنگ کامیدان بننے والاہے جسے عالمی ایٹمی جنگ کانام بھی دیاجارہاہے۔لہٰذاانہی حالات کومدنظررکھتے ہوئے ایک امریکی مصنف جوڈائنل الزبرگ کے نام سے جاناجاتاہےاس نے اپنی کتاب میں ایٹمی ہتھیاروں سے ہونے والی بھرپورجنگوں کے بارے میںایسے بھاری بھرکم ہتھیاروں کی تیاری کےمنصوبوں کاذکرکیاہےجسے پروجیکٹ ریٹروکانام دیاگیاہے اس پراجیکٹ کے تحت ہزاروںکی تعدادمیں راکٹ انجنز کوزمین میں گاڑ ھ دیاجائیگاجوتقریباً6.2ٹن ایندھن استعمال کرتے ہوئےاتنی انرجی خارج کریں گے جوسورج تقریباًدس منٹ کے اندرساری کائنات میں بکھیرتاہےجس سے اس جگہ کادبائوزمین کی گردش کے الٹ ہوجائیگایعنی اگرزمین ساکن ہے توحرکت میں آجائیگی اوراگرحرکت کررہی ہے تواس کی گردش میں اضافہ ہوجائیگا۔اس پراجیکٹ کامقصدتیسری عالمی جنگ میں ہونے

والے نیوکلیائی حملوں سے بچناہے۔مزیدتفصیلات کے لیے ویڈیوملاحظہ کریں۔

FOLLOW US