‘پی ایس ایل فور کے پہلے میچ کا ایسا نتیجہ آگیا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ایسا بھی ہوجائے گا
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ فور کے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ قلندرز نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں 8وکٹوں پر 170رنزبنائے۔ فخرزمان 65رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ سہیل اختر نے 37رنز بنائے۔فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں پرآخری اوور میں حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسین طلعت اور آصف علی 36،36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جبکہ لیوک رونچی نے 26رنز بنائے۔ راحت علی نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔