’’پاکستان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور زبردست خوشخبری ‘‘
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)’’پاکستان میں موسلا دھار بارشوں کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور زبردست خوشخبری ‘‘عوام جھوم اٹھی۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں جاری حالیہ بارشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں ہماری معیشت کیلئے بہت مفید ہیں اور ان سے ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنی
ٹوئٹ میں کہا بارشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں مسلسل بارشوں پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہئے کیونکہ یہ بارشیں ہماری معیشت کیلئے بہت مفید ہیں اور ان سے پانی کے ذخائر اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال انشاءاللہ ملک میں گندم کی ریکارڈ پیداوار ہو گی جبکہ مسلسل بارشوں سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی بہت کمی واقع ہو گی۔