پاکستان ایک اور بھیانک سانحے سے لرز اٹھا کئی لوگوں کی قیمتی جانیں چلی گئیں، تعداد بڑھنے کا خدشہ
کوہاٹ(آ ئی این پی)کوہاٹ کے علاقہ سورگل میں 11 ہزار وولٹیج کی ٹرانسمشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے سے متعدد گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث کرنٹ لگنے سے 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔جمعرات کو پولیس تھانہ جرما کی حدود میں واقع علاقہ سورگل علی الصبح 11 ہزار ٹرانسمشن لائن پر آسمانی بجلی گرنے سے متعدد گھروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کی 2 خواتین بھی شامل ہیں۔واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے اور سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔