Friday January 24, 2025

عدالت کا اب اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، حکو مت چاہے توحسین حقانی کیسا تھ یہ کام کر سکتی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے اب تک کا بڑا اعلان کر دیا

عدالت کا اب اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، حکو مت چاہے توحسین حقانی کیسا تھ یہ کام کر سکتی ہے ،چیف جسٹس پاکستان نے اب تک کا بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپریم کورٹ آف پاکستان نے میموگیٹ سکینڈل نمٹا دیا،عدالات نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حسین حقانی کی گرفتاری اور ٹرائل ریاست کا معاملہ ہے، ریاست چاہے تو حسین حقانی کیخلاف کارروائی کر سکتی ہے،سپریم کورٹ کا اب اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میںبنچ نے

میموگیٹ سکینڈل کی سماعت کی،عدالت نے کہا کہ معاملہ 8 سال سے سپریم کورٹ میں زیرالتواہے،اس معاملے میں ایف آئی آردرج ہوچکی ہے،عدالت نے کہا کہ کمیشن 2012 میں معاملے کی رپورٹ دے چکاہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ریاست اب بھی میموکاخوف محسوس کرتی ہے؟گزشتہ سماعت پرنیب کوحسین حقانی کوواپس لانے کاکہا گیاتھا، حسین حقانی پرکچھ الزامات ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ درخواست گزارنہیں آیاتوہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟حسین حقانی کی واپسی ضمنی معاملہ ہے،اصل معاملہ میموکاہے جوامریکی حکومت کولکھاگیا،چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ریاست کامعاملہ ہے وہ مقدمہ چلاسکتی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حسین حقانی کی گرفتاری اورٹرائل ریاست کامعاملہ ہے، ریاست چاہے توحسین حقانی کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے، سپریم کورٹ کا اب اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ ریاست اورآئین اتنے کمزورہیں ایک میموسے ڈرجائیں؟یہ اتنے کمزورنہیں ہیں، سپریم کورٹ نے میموگیٹ سکینڈل کیس نمٹا دیا۔

FOLLOW US