شہباز شریف کی رہائی کی خبر آتے ہی مولانا فضل الر حمٰن بارے دھماکے دار خبر آگئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )شہباز شریف کی رہائی کی خبر آتے ہی مولانا فضل الر حمٰن بارے دھماکے دار خبر آگئی ۔۔۔جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت خوش آئند ہے ،پی اے سی سے شہباز شریف کو ہٹانا روایت کی خلاف ورزی ہو گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دھرنا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے
تاہم ایم ایم اے سے مشاورت کے بعد دھرنے کا اعلان کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت بھیک مانگنے پر لگی ہے ،ایسے ملک نہیں چلتے ۔مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ مریض نے علاج کے لیے بیرون ملک جانا ہے ،این آر او کا شور مچا یا جا رہا ہے ۔